• آپولو ہاسپیٹلز نے 1998 میں بھارت کی پہلی کامیاب جگر کی پیوندکاری انجام دی تھی۔
• پہلی جگر کی پیوندکاری کا مریض جو اس وقت 20 ماہ کا تھا اب ایک ڈاکٹر ہے۔
• آپولو ہاسپیٹلز نے بھارت کو اعضاء کی پیوندکاری میں عالمی قائد بنانے میں سرکردہ کردار ادا کیا ہے۔
نیو دہلی، 16 نومبر 2023 /PRNewswire/ — انضمام شدہ طبی نگہداشت کا دنیا کا سب سے بڑے فراہم کنندہ، آپولو، نے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 515 بچوں سمیت جگر کی 4300 پیوندکاریاں انجام دے کر بھارت میں جگر کی پیوندکاری کے پروگرام کے 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس وقت، آپولو ہر سال 1600 سے زائد اعضاء کی پیوندکاریاں انجام دیتا ہے۔ کامیابی کی 90 فیصد شرحوں کے ساتھ، دی آپولو لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام دنیا بھر سے مریضوں کے لیے کوالٹی اور امید کی شمع ہے۔
آپولو ہاسپیٹلز گروپ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر پریتھا ریڈی نے کہا، "آپولو میں اس بات کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھی شخص پیوندکاری کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں نہ چلا جائے۔ ہمارا مقصد ممتاز معالجین کی قیادت میں اعلی درجے کے پیوندکاری کے مراکز قائم کرنا ہے۔ ہم دنیا بھر میں پیوندکاری کی خدمات کے متلاشی افراد کو اپنی مہارت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گروپ میڈیکل ڈائریکٹر اور سینیئر پیڈریاٹک گیسٹرانٹرالوجسٹ ڈاکٹر انوپم سبال نے ، "گزشتہ 25 سالوں میں، آپولو انسٹی ٹیوٹس میں جگر کی پیوندکاری کے پروگرام نے جگر کی آخری درجے والی امراض والے مریضوں کو امید دلا کر غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بھارت میں جگر کی پہلی پیوندکاری حاصل کرنے والے سنجے کنڈسامے اب ایک کامیاب ڈاکٹر ہیں، جو ناامید افراد کے لیے امید کی شمع ہیں۔ مریضوں کے کامیابی کی کہانیوں نے ہمیں پیوندکاری کا ایک انتہائی جدید ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے حوصلہ دیا ہے، جس میں ہم نے ABO انکمپیٹیبل، جگر-گردے کی اکٹھی پیوندکاریوں جیسی اور محض 4 کلو وزن رکھنے والے بچوں میں انتہائی پیچیدہ پیوندکاریاں انجام دی ہیں۔
جگر کی پیوندکاریوں کے سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر نیرو گویال، نے کہا، "90 فیصد کی غیر معمولی کامیابی کی شرح کے ساتھ، آپولو کا جگر کی پیوندکاری کا پروگرام غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے، جو جگر کی ناکامی والے مریضوں کے لیے امید کی شمع ہے۔ ہمارا مقصد مزید توسیع کرنا اور صحت مندانہ زندگی کے لیے نئے امکانات پیدا کرنا ہے۔”
آپولو ٹرانسپلانٹ پروگرام دنیا کے سب سے بڑے اور جامع ترین پیوندکاری کے پروگراموں میں سے ایک ہے جو جگر اور گردے کی بیماریوں، جگر اور گردے کی پیوندکاری، دل اور پھیپھڑوں کی پیوندکاری، لبلبے اور GI کی پیوندکاری کی سرجریز اور پوڈیاٹرک پیوندکاری کی خدمات کو منتظم کرتا ہے۔
انڈرا پراستھا آپولو ہاسپیٹلز کے بارے میں:
جولائی 1996 میں قائم کردہ، انڈرا پراستھا ہاسپیٹلز، جو بھارت کا پہلا JCI تسلیم شدہ ہسپتال ہے، دہلی گورنمنٹ اور آپولو ہاسپیٹلز انٹرپرائز لمیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل کی ایک کاوش ہے۔ یہ 15 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور آپولو ہاسپیٹلز گروپ کی جانب سے اسے تیسرا سپر سپیشلٹی تیسرے درجے کی نگہداشت کی سہولت قرار دیا گیا ہے۔ اس میں 57 سپیشلٹیز، 300 سے زائد سپیشلسٹس اور 700 آپریشنل بستر کے ساتھ، یہ ہسپتال 19 آپریشن تھیٹرز، 138 آئی سی یو بستر، 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات اور ائیر ایمبولنس کے ساتھ لیس ہے۔ گردے اور جگر کی پیوندکاریوں میں پہل کار، اس ہسپتال نے بھارت میں بچوں اور بالغ افراد کی پہلی کامیاب جگر کی پیوندکاریاں انجام دیں۔ انتہائی جدید طبی ٹیکنالوجی بشمول 64-سلائس CT، 3 ٹیسلا MRI، نوالیس Tx اور انضمام شدہ PET سویٹ، کے لیے معروف، یہ ہسپتال تشخیص، طبی اور سرجیکل سہولیات میں قائدانہ حیثيت رکھتا ہے۔ گاہکوں کے لیے کئی دہائیوں کی اطمینان بخش خدمات کے ساتھ، انڈرا پراستھا آپولو طبی نگہداشت کے شعبے میں امتیازی حیثيت رکھتا ہے۔
تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/2278782/25_yrs_for_1st_Liver_transplant.jpg
Logo: https://mma.prnewswire.com/media/1310950/4408961/Apollo_Hospitals_Logo.jpg
مزید معلومات یا وضاحتوں کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں: Apollo Group : Atree Kundu – 9916100674 I atree_k@apollohospitals.com ; Anindita Ghatak – 9833748419: anindita_g@apollohospitals.com